پاکستانتازہ ترین

رضا ربانی نے بھی ہاتھ کھڑے کردیے

اسلام آباد(بیوروچیف)پیپلزپارٹی کے رہنما سینئررہنماوسینیٹرمیاں رضا ربانی نے آئندہ انتخابات میں کراچی سے الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی ،الیکشن لڑنے کے بجائے سینٹ کی نشست رکھنے کافیصلہ کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی کوپیپلزپارٹی نے کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کی پیشکش کی تھی تاہمسینیٹر میاں رضاربانی نے پارٹی کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کی اورفیصلہ کیاہے کہ الیکشن لڑنے کے بجائے وہ سینٹ کی نشست اپنے پاس رکھیں گے،اطلاعات کے مطابق پارٹی کی سینئرقیادت میاں رضاربانی کوالیکشن لڑنے کیلئے قائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی ان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button