شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / کالے ہرن شکار کیس کے بعد اداکار سیف علی خان کو ایک اور مقدمے کا سامنا

کالے ہرن شکار کیس کے بعد اداکار سیف علی خان کو ایک اور مقدمے کا سامنا

ممبئی (نمائندہ شوبز) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کو کالے ہرن شکار کیس کے بعد اب جنگلی خنزیر شکار کیس میں بھی طلب کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلغاریہ پولیس نے کچھ روز قبل ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد بلغاریہ حکومت کی جانب سے انٹر پول کے ذریعے سیف علی خان کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست کی گئی، تاہم ممبئی کرائم برانچ کے باندرہ یونٹ نے بطور گواہ سیف کا بیان قلم بند کرلیا۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ انٹرپول سے رابطہ ہونے کے بعد پتہ چلا کہ سیف علی خان جنگلی خنزیر شکار کی تحقیقات میں اہم گواہ ہیں، جس کے بعد باندرہ یونٹ نے اُن کے گھر جا کر بیان ریکارڈ کیا۔ذرائع کے مطابق بلغاریہ پولیس نے جس ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے اُس نے بغیر کسی لائسنس اور اجازت نامے کے سیف علی خان کیلئے شکار کا انتظام کیا تھا جبکہ بغیر اجازت شکار کرنے کی وجہ سے انٹرپول نے اداکار سے کیس پر تفصیلات طلب کی ہیں۔

error: Content is Protected!!