شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / تحریک لبیک کا مولویوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے عام عوام کو ٹکٹ دینے کا اعلان

تحریک لبیک کا مولویوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے عام عوام کو ٹکٹ دینے کا اعلان

لاہور(نامہ نگار) انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسے امیدوار سامنے لائیں جو جیت کی ضمانت ہو اور لوگ اسے ووٹ کی طاقت سے منتخب کر لیں، دوسری جانب تحریک لبیک نے مولویوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے عام عوام کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے، تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین نے کہا کہ آپ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ ہم انتخابات میں مولویوں کومیدان میں اتاریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جتنی درخواستیں آئی ہیں ان میں مولوی تو ایک فیصد بھی نہیں ہیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں سے کہتا ہوں کہ آگے آئیں اور اپنا ملک چلائیں۔ خادم حسین رضوی نے کہا کہ آپ سامنے آئیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کرسیاں بھی لیں اور ختم نبوت پر ڈاکے بھی ڈالیں، ایسا ہرگز نہیں ہو گا اور نہ ہم ایسا ہونے دیں گے۔

error: Content is Protected!!