شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی چیلنج

چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی چیلنج

راولپنڈی (بیوروچیف) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے،آراو نے شاہد اورکزئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔ منگل کو شاہد اورکزئی نامی شخص نے سابق وفاقی وزیر داخلہچوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے ہیں ۔شاہد اورکزئی نے در خواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔ آراو نے شاہد اورکزئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے چوہدری نثار نے این اے 59 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے

یہ بھی پڑھیں  حکومت کیخلاف سازش کرنے کے الزام میں 350 پولیس افسران برطرف