شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

اسلام آباد (بیوروچیف) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکال کر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت دینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا اور انہوں نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یاد رہے گیارہ جون کو زلفی بخاری تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ چارٹرڈ پرواز سے ادائیگی عمرہ کیلئے روانہ ہونے کیلئے بے نظیر ایئرپورٹ پہنچے جہاں کلیئرنس کے دوران امیگریشن حکام نے زلفی بخاری کو سفر کرنے سے روکتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا اور بتایا کہ نیب کی طرف سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب جانے سے روکے جانے کےبعد زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے کافی تگ و دو کی اور وہ عمرے پر جانے کی اجازت لینے میں کامیاب ہوگئے تھے،ذرائع کاکہناہے کہ وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کو عمرے پر جانے کے لئے صرف چھ دن کی اجازت دی ہے۔

error: Content is Protected!!