شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمعتہ الوداع کوخطیب اتحاد امت اور نظام مصطفے کے نفاز کیلیے ایم ایم اے کا ساتھ دینے کی اپیل کریں گے

جمعتہ الوداع کوخطیب اتحاد امت اور نظام مصطفے کے نفاز کیلیے ایم ایم اے کا ساتھ دینے کی اپیل کریں گے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) متحدہ مجلس عمل کی کال پر جمعتہ الوداع کوخطیب اتحاد امت اور نظام مصطفے کے نفاز کیلیے ایم ایم اے کا ساتھ دینے کی اپیل کریں گے۔ سینکڑوں علمائے اکرام نے ایم ایم اے کا ساتھ دینے کااعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل ضلع قصور کا اجلاس مقامی مسجد میں منعقد ہوا جس میں علاقے بھر کے مختلف مکاتب فکر کے سینکڑوں علمائے اکرام نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد ایم ایم اے ضلع قصور کے ضلعی رہنما اور حلقہ این اے 142کے امیدوارحاجی محمد رمضان نے بتایا کہ آئندہ جمعتہ الوداع کو اتحاد امت اور نظام مصطفے ﷺ کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔علمائے اکرام اپنے خطبات جمعہ میں اتحاد بین المسلمین کے طور پر منائیں گے اور ملک میں نظریہ پاکستان کے مطابق نظام مصطفے ﷺ نافذ کرنے کیلیے عوام کو ایم ایم اے کے امیدواروں کا ساتھ دینے کی اپیل کریں گے۔انہوں نے کہا ایم ایم اے ایک تحریک بن چکی ہے اور دینی لوگوں میں آئندہ انتخابات میں نظام مصطفے کے نفاذ کیلیے ایم ایم اے کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیے بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے سینکڑوں علمائے اکرام نے ایم ایم اے میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔جے یوپی کے مشتاق نورانی،جے یو آئی کے مولانا زہیر۔جماعت اسلامی کے سردار نور احمد ڈوگر،جمعیت اہلحدیث کے منیر ضیا اور شیعہ علما کونسل کے آغا عبدالرزاق علوی نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ اس وقت عالم کفر نے مسلمانوں پرظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔کشمیر،برما،فلسطین شام،عراق اور دیگر اسلامی ممالک میں امریکہ کی اشیر باد پر اسرائیل اور انڈیا ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ایک کلمہ کی بنیاد پر متحد ہوجائیں اور عالم کفر کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔

error: Content is Protected!!