شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / عمران خان ،زرداری اور چیئرمین سینیٹ سمیت اہم شخصیات کلثوم نواز کے لئے دعاگو

عمران خان ،زرداری اور چیئرمین سینیٹ سمیت اہم شخصیات کلثوم نواز کے لئے دعاگو

اسلام آباد(بیوروچیف ) چیئرمین پی ٹی آئی ، چیئرمین سینیٹ سمیت اہم سیاسی شخصیات نے بیگم کلثوم کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہماری دعائیں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہی، اللہ انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھی بیگم کلثوم نوازکی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی بیگم کلثوم نواز کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں آصف زرداری کا کہناتھا کہ کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی دعا گو ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے بھی بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جمہوریت کے لئے بیگم صاحبہ نے بھی بہت جدوجہد کی، اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد اور مکمل صحت عطا کرے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان ،ہماری سینئر لیڈرشپ اور کارکنان بیگم کلثوم نواز کی صحت اور زندگی کیلئے دعا گو ہیں، خدا ان کو صحت کاملہ عطا کرے

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن کا پنجاب اورسندھ میں منگل کوغیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرنےکا اعلان