شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سردار طالب کااپنے کاغزات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کرنےکا فیصلہ

سردار طالب کااپنے کاغزات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کرنےکا فیصلہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی سردار طالب نے اپنے کاغزات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اپنے سپورٹروں سے حوصلہ رکھنے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز این اے 140کے تحریک انصاف کے امیدوار ر قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی نے اپنے کاغزات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کر لیا،دوسری طرف انکے مد مقابل مسلم لیگ نون کے حمایتیوں نے جشن منایا اور خوشی سے مٹھائیاں تقسیم کیں۔دوسری طرف با وثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کی مسلم لیگ کے امیدوار رانا محمد حیات خاں کے کاغزات نامزدگی کی منظوری کے خلاف ایک امیدوار نے انہیں اعلی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بہر حال نکئی خاندان کیلیے یہ الیکشن بڑا مشکل بنتا نظر آرہا ہے کیونکہ سردار طالب کی نا اہلی کے بعد اور سردار آصف کو حلقہ این اے 139 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے کیوجہ سے نکئی خاندان کیلیے سیاسی فیصلے کرنا مشکل ترین بن چکا ہے۔دوسری طرف متحدہ مجلس عمل کے امیدوار حاجی محمد رمضان کیلیے مذہبی جماعتوں نے بھرپور انداز میں الیکشن مہم شروع کر دی ہے جس سے انکی پوزیشن پہلے سے مضبوط ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن یا سلیکشن کی تیاریاں