شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن

امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کاعمل آج مکمل کرے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرمیں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کیلئے اکیس ہزار چارسوبیاسی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کی تین سوبیالیس نشستوں کیلئے ساٹھ ہزارتریسٹھ امیدوارانتخاب میں حصہ لیں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے پندرہ ہزارچارسوانیس کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یامسترد ہونے کے خلاف اپیلیں جمعے تک کی جاسکتی ہیں۔اپیلٹ ٹریبونلز ستائیس جون تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے جس کے بعد اگلے روزامیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔امیدوار انتیس جون تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور الیکشن کمیشن اسی دن امیدواروں کی حتمی فہرست کااعلان کرے گا۔ جس کے بعد امیدواروں کو تیس جون تک انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے جبکہ انتخابات آئندہ ماہ کی پچیس تاریخ کوہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ارسلان افتخارکیس:40کروڑ دینے والے جنرل کون ہیں،چیف جسٹس