شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:متحدہ مجلس عمل کا پل ٹوٹ جانے پر احتجاجی مظاہرہ

بھائی پھیرو:متحدہ مجلس عمل کا پل ٹوٹ جانے پر احتجاجی مظاہرہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)متحدہ مجلس عمل کا پل ٹوٹ جانے پر احتجاجی مظاہرہ ۔سرکاری خزانے کو لوٹنے والے اسمبلی ممبران نے عوام کیلیے کچھ نہیں کیا ۔مظاہرین سے خطاب ۔بی ایس لنک کینال کا پل ٹوٹ جانے سے درجنوں دیہات کا شہروں سے رابطہ چار روز سے منقطع ۔مریضوں،طالبعلوں،تاجروں کیلیے شدید مشکلات ۔ تفصیلات کے مطابق بی ایس لنک کا بلوکی کا پل ٹوٹ جانے سے درجنوں دیہات کے ہزاروں افراد کا شہروں سے راستہ منقظع ہوگیا۔جس سے مریضوں،طالبعلوں،تاجروں کیلیے شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں ،متحدہ مجلس عمل کے حلقہ این اے 140 کے امیدوار حاجی محمد رمضان کی قیادت میں گزشتہ روز متاثرہ عوام نے ٹوٹے پل کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ انہار کے کرپٹ افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔انہوں نے مظاہریں سے خطاب کرتے کہا کہ ماضی میں حکمران رہنے والے اسمبلی ممبران نے کروڑوں اربوں روپے ہڑپ کیے مگر عوام کیلیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اگر متبادل راستے کیلیے ہیڈ بلوکی کا رخ کرتے ہیں مگر ٹریفک جام ہو جانے کی کیوجہ سے گئی کئی گھنٹے تک ٹریفک جام ہونے سے کاروں ، ٹرکوں ، ویگنوں ، بسوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔محکمہ نہر نے بھی اس پل کو سونے کا انڈہ دینے والی مرغی بنا رکھا ہے ۔ٹوٹے پل کی مرمت کے نام پر آئے روز کروڑوں روپے کرپٹ افسران اور ٹھیکیدار کی جیب میں چلے جاتے ہیں مگر پل چند دن بعد پھر ٹوٹ جاتا ہے۔عوام اس بد انتظامی کے خلاف سراپا احتجاج بنے سڑکوں پر ذلیل و خوار ہوتے رہتے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے بلوکی کے نزدیک بی ایس لنک کینال کا ٹوٹا پل جلد از جلد مرمت کرنے اور اس بد انتطامی کا سخت نوٹس لے کر عوام کو آئندہ تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  پاناما کیس جے آئی ٹی، سپریم کورٹ نے نام مسترد کردئیے