پاکستانتازہ ترین

سابق صدر کے کاغذات نامزدگی مسترد

چترال(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے این اے ایک چترال سے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے این اے ون چترال کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے، جسے ریٹرننگ آفیسر محمد خان نے مسترد کئے، جب کہ اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کے کاغذات نامزدگی این اے 1 کیلئے منظور کرلیے گئے ہیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پرویز مشرف نااہل ہونے کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے تاہم ہم انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس بار کوئی بائیکاٹ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  ضلع قصور کے نئے امیر پروفیسر راؤ اختر علی نے حلف اُٹھا کر کام شروع کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker