شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / امریکا نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑ دی

امریکا نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑ دی

واشنگٹن (ڈیسک نیوز) امریکا نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑ دی۔ امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے اقوام متحدہ نے اپنے مقاصد اور دوغلے پن کیلئے یہ تنظیم بنا رکھی ہے۔امریکہ نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑ دی۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے اپنے مقاصد اور دوغلے پن کیلئے یہ تنظیم بنا رکھی ہے۔ اقوام متحدہ اور پوری دنیا مل کر اسرائیل کے ساتھ یکطرفہ سلوک کررہی ہے۔ اقوام متحدہ فلسطین کے معاملے کو ایک ہی زاویے سے دیکھتا ہے،جو ہمیں قبول نہیں۔ اس تنظیم میں اسرائیل کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑنے کے بعد اس تنظیم میں کوئی جان نہیں رہی۔

error: Content is Protected!!