شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر:ایک امیدوارکرپشن کی بناپرنااہل ہوچکاہےدوسرے کی باری جلدآئےگی،حاجی رمضان،نورڈوگر

پھولنگر:ایک امیدوارکرپشن کی بناپرنااہل ہوچکاہےدوسرے کی باری جلدآئےگی،حاجی رمضان،نورڈوگر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)میرے مخالفین پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔ایک امیدوار کرپشن کی بنا پر نا اہل ہو چکا ہے دوسرے کی باری جلد آئے گی۔عوام مجھے منتخب کریں قومی خزانے کی لوٹی گئی پائی پائی اور قبضہ کی گئی پانچ ہزار ایکڑ اراضی واگزار کراکر غریبوں میں مفت تقسیم کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل کے حلقہ این اے 140کے امیدوار حاجی محمد رمضان اور پی پی 181کے امیدوار سردار نور احمد ڈوگر نے مختلف دیہات میں بڑے بڑے جلسوں سے خطاب کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔ایک امیدوار سردار طالب کرپشن کی بنا پر نا اہل ہو چکا ہے دوسرے کی باری جلد آئے گی۔انہوں نے کہا گزشتہ روز نون کے وزیر اعظم کے کا غزات مسترد ہونے اور نون کے اہم رکن چوہدری نثار کے پارٹی چھوڑ جانے سے مسلم لیگ نون قریب المرگ ہے ،درجنوں نون لیگی پارٹی چھوڑ چکے ہیں اور ان کا سربراہ نواز شریف نا اہل ہو چکا ہے ۔جلد ہی یہ پارٹی قصہ پارینہ بن جائے گی ۔دوسری طرف تحریک انصاف کے سردار طالب بھی کرپشن کے الزام میں نا اہل ہوچکے ہیں اور اس پارٹی کے سربراہ عمران خان بھی ایک حلقہ سے نا اہل ہو چکے ہیں اس لیے یہ پارٹی بھی انتشار کا شکار ہو کر اپبے انجام کو پہنچ جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام مجھے منتخب کریں قومی خزانے کی لوٹی گئی پائی پائی اور قبضہ کی گئی پانچ ہزار ایکڑ اراضی واگزار کراکر غریبوں میں مفت تقسیم کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  تھر کے موروں کی بیماری سندھ کے دیگر شہروں تک پھیل گئی