شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بے نظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

بے نظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

کراچی (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔سالگرہ کے موقع پر لاڑکانہ میں مرکزی تقریب بیگم نصرت بھٹو ہال میں منعقد ہوگی جس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سمیت دیگر پیپلز پارٹی رہنما و کارکنان شرکت کریں گے جہاں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 65 پائونڈ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔ سالگرہ کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاجن میں مرحومہ کی جمہوریت اور ملک و قو م کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا۔محترمہ بے نظیر ذوالفقار علی بھٹو کی سب سے بڑ ی بیٹی تھیں جو 21جون 1953ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ 4اپریل 1979ء کو اپنے والد کی وفات کے بعدمحترمہ نے 29برس کی عمر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی ۔ 34سال کی عمر میں محترمہ بے نظیر بھٹو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔محترمہ کو پاکستان اور عالم اسلام کی دو دفعہ خاتون وزیر اعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔محترمہ کی 54سالہ زندگی کے 24برس ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کیلئے جدو جہد پر محیط ہیں۔محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے تاریخی مقام لیاقت باغ میں ایک جلسہ کے بعد شہید کر دیا گیا۔محترمہ کے 65ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے چاہنے والے خصوصی تقریبات کا اہتمام اور کیک کاٹیں گے جبکہ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی جائیں گی

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ، ن لیگ کے رہنما لشکری رئیسانی پارٹی رکنیت سے مستعفی