شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا

ویب ڈیسک(نمائندہ شوبز) بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے ’روبی روبی’ کو ریلیز کر دیا گیا ہے جس نے اسی کی دہائی کی یادیں تازہ کردی ہیں۔فلم سنجو کا گانا ’روبی روبی‘ گلوکار ششوانت سنگھ اور پوروی کوتش نے گایا ہے، گانے کو اے آر رحمان نے کمپوز کیا ہے اور اس کے بول ارشاد کامل نے لکھے ہیں۔ فلم ’سنجو‘ کا گانا روبی روبی اسی کی دہائی کے پاپ گانوں کی یادیں تازہ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار اداکار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں جب کہ ان کے والد کا کردار اداکار پریش راول کریں گے۔ فلم کی کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، سونم کپور اور وکی کوشال بھی شامل ہیں جب کہ فلم میں انوشکا شرما مہمان اداکار کے طور پرشرکت کریں گی۔راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’سنجو‘ رواں ماہ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

error: Content is Protected!!