شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(پاک نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، صدر مسلم لیگ نون سولہ جون کو لندن میں زیرعلاج اپنی بھابی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف چھ دن لندن گزارنے کے بعد قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے سات پانچ آٹھ کے ذریعے لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے،صدر مسلم لیگ نون ایئرپورٹ سے چھ گاڑیوں کے پروٹو کول کے ساتھ اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوئے۔کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث نواز شریف ،مریم نواز اور شہباز شریف نے عید الفطر بھی لندن میں ہی منائی تھی۔شہباز شریف ، نواز شریف کی ہدایت پر لندن سے لاہور پہنچنے ہیں، گزشتہ روز باغی (ن) لیگی رہنما زعیم قادری کی جانب سے غیر متوقع پریس کانفرنس کے بعد نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف کو وطن واپس جانے اور سیاسی معاملات سلجھانے کی ہدایت کی گئی تھی۔شہباز شریف آج ناراض لیگی رہنما زعیم قادری کے تنازع پر سینیر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ اس سے قبل لندن میں زعیم قادری سے متعلق صحافیوں کے پوچھے گئے سوال پر شہباز شریف نے جواب دینے سے گریز کیا تھا۔

error: Content is Protected!!