شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 179پتوکی سے25 سے زائد امیدوار میدان میں آگئے

پتوکی:صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 179پتوکی سے25 سے زائد امیدوار میدان میں آگئے

پتوکی (نامہ نگار )صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 179پتوکی سے25 سے زائد امیدوار میدان میں آگئے کا غذات نامزدگی اور حتمی فہرست شائع ہونے کے بعد امیدواروں نے عوام رابطہ مہم شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 179پتوکی سے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد میدان میں آگئی ہے جبکہ موجودہ مسلم لیگی ایم پی اے کے خلاف ون پاؤنڈ فش سنگر شاہد نذیر کے بڑے بھائی سیٹھ حامد نذیر ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل پتوکی کے صدر چوہدری بلال عارف نے بھی باضابطہ الیکشن مہم شروع کر دی ہے ۔پتوکی بار ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری احسن نظامی ، چوہدری جہانگیر ماجرہ، تحریک انصاف ٹکٹ ہولڈر ، سابق ایم پی اے پیر مختار احمد ان کے بھا ئی پیر اعجاز احمد، مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں،پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سابق ایم پی اے امجد علی میوء، مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری ابراہیم میوء ایڈووکیٹ، موجودہ ایم پی اے محمو د انور ،اور دیگر شامل ہیں اس حلقہ سے بطور امیدوار میدان میں آگئے ہیں جب کہ مسلم لیگ ق ، تحریک لبیک، سنی تحریک، جمیعت علماء اسلام، ملی مسلم لیگ نے تاحال اپنے امیدوار میدان میں نہیں اتارے اس حلقہ میں گمسان کی جنگ متوقع ہوگی تمام امیدوار اپنے اپنے طور پر رابطوں میں مصروف ہیں مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں اٹھارہ ہزار کے قریب ووٹ حاصل کئے تھے ایک بار پھر بڑے متحرک اور فعال دکھائی دے رہے ہیں اور و ہ بھر پور انداز میں عوام رابطہ مہم چلا رہے ہیں ۔ جبکہ پتوکی بار ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری احسن نظامی نے بھی اپنی مہم شرو ع کر رکھی ہے اس حلقہ میں 25 سے زائد امیدوار وں کے کا غذت نامزدگی منظور ہو چکے ہیں ۔ جبکہ دس سے زائد امید وار بڑے متحرک دیکھا ئی دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  سہ ملکی سیریز: ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا