شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / بھارت بھی امریکی پالیسی کے خلاف میدان میں کود پڑا

بھارت بھی امریکی پالیسی کے خلاف میدان میں کود پڑا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت بھی امریکی تجارتی پالیسی کے خلاف میدان میں کود پڑا، امریکی مصنوعات پر ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا، 29امریکی اشیاء پر اضافی محصولات عائد کئے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے امریکا سے درآمد کی جانے والی کئی مصنوعات پر ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی دہلی کے یہ اقدامات ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسٹیل اورایلومینیم کی درآمد پر بالترتیب دس اور پچیس فیصد محصولات عائد کیے جانے کے ردِ عمل میں کیے گئے ہیں۔ بھارتی وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انتیس امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کیے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ پر اضافی ٹیکس فوری طور پر لاگو ہوں گے، جب کہ دیگر پر اضافی محصولات کا نفاذ چار اگست سے ہو گا۔

error: Content is Protected!!