تازہ ترینعلاقائی

لاہور میں لڑکی نے فون نمبر مانگنے پر ٹریفک وارڈن کی پٹائی کردی

لاہور(نامہ نگار)لاہور میں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر موبائل فون کا نمبر مانگنے پر ٹریفک وارڈن کی پٹائی کردی۔تفصیلات کے مطاق یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہدرہ میں پیش آیا جس کے دوران لڑکی نے الزام عائد کیا کہ وارڈن کو نمبر نہ دینے پر اس نے بدتمیزی شروع کردی۔واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی نے وارڈن کو تھپڑ مارے اور اسے برا بھلا بھی کہا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیگر وارڈنز متاثرہ وارڈن کو بچارہے ہیں اور خاتون سے بات نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور ملک لیاقت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ماڈش پبلک سکول 53ٹو ایل اوکاڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker