شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / امیرجماعت اسلامی سراج الحق بھی لاکھوں روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے

امیرجماعت اسلامی سراج الحق بھی لاکھوں روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے

اسلام آباد(بیوروچیف)امیرجماعت اسلامی سینٹر سراج الحق لاکھوں روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے. الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق سینٹر سراج الحق 29 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جس میں ساڑھے 4 تولہ زیور،12 کنال مشترکہ زمین اورنجی سکول میں حصہ دارشامل ہے. دستاویزات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کے3بینک اکاونٹس میں 18 لاکھ روپے سے زائد رقم موجودہے لیکن ان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے،دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سراج الحق کے بیرون ملک کوئی اثاثے اورنہ بینک ڈیفالٹرہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : لاثانی پیپر ملز حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دو مزدوروں کے کے ورثاء کو چار چار لاکھ کے امدادی چیک دئیے گئے