شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / NA140میں دو امید واروں کے کاغذات نامزدگی چیلنج ہونے کے بعد الیکشن کمپین سست روی کا شکار

NA140میں دو امید واروں کے کاغذات نامزدگی چیلنج ہونے کے بعد الیکشن کمپین سست روی کا شکار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) NA140میں دو امید واروں کے کاغذات نامزدگی چیلنج ہونے کے بعد الیکشن کمپین سست روی کا شکار۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے ورکروں کی نظریں عدالت کے فیصلے پر لگ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امید وار سردار طالب حسن نکئی اور مسلم لیگ ن کے امیدواررانا محمد حیات خاں کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج ہونے کی وجہ سے اس حلقہ میں انتخابی سرگرمیاں سست رووی کا شکار ہیں دونوں پارٹیوں کے ورکر وں کی نظریں عدالت کے فیصلے پر مرکوز ہو گئی ہیں جبکہ دوسرے اُمیدوار اپنی الیکشن کمپین زور شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔پورے حلقے میں عوام میں ان دونوں امیدواروں کی کرپشن کے چرچے ہو رہے ہیں ۔ جسکی وجہ سے ان امیدواروں کی ساکھ بڑی حد تک متاثرہورہی ہے۔ان دوامیدواروں کے علاوہ متحدہ مجلس عمل کے امیدوارحاجی محمد رمضان۔پیپلزپارٹی کے مقصود احمداور تحریک لبیک کے رانا دلشاد بھی اپنی الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ کپ گروپ بی کی صورتحال دلچسپ ہوگئی