شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 85ہزار 307 پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 85ہزار 307 پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے

اسلام آباد (بیوروچیف)الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 85ہزار 307 پولنگ اسٹیشنز قائم کردیئے،الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں 2013 کی نسبت 15 ہزار زیادہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔پنجاب میں 47 ہزار 813 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ سندھ میں 17 ہزار 747 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ  خیبرپختونخواہ میں 12 ہزار 634 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں۔ بلوچستان میں 4420 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔فاٹا،ایف آر میں 1986 پولنگ اسٹیشنزجبکہ اسلام آباد میں 797 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ملک بھر میں 23ہزار 424 مردانہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خواتین کے 21 ہزار 707 الگ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ملک بھر میں 40 ہزار 133 مرد خواتین کے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بھی بنائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ہر ایک کلومیٹر بعد ایک پولنگ اسٹیشن قائم کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  بجلی چوری .. بل نہیں دیتے عدالت..اوور بلنگ سیکٹری وزارت پانی ..!؟