شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فٹبال ورلڈکپ: فرانس نےارجنٹائن کو ہراکرکوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فٹبال ورلڈکپ: فرانس نےارجنٹائن کو ہراکرکوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ماسکو(نمائندہ سپورٹس) فیفا کے عالمی کپ 2018میں آج ناک آئونٹ رائونڈ یعنی بیسٹ آف 16 رائونڈ کا پہلا میچ فرانس اور ارجنٹینا کے مابین کھیلا گیا ، میچ میں فرانس نے ارجنٹینا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی ہے۔دفاعی چیمپئن جرمنی کے بعد ورلڈ کپ دوہزار چودہ کی فائنلسٹ ارجنٹائن بھی عالمی کپ سے باہر ہو گیا۔ فرانس نے دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔2014میں جرمنی اور ارجنٹائن نے فائنل کھیلا تھا۔فرانس کے ریلیان مباپے نے دو گول اسکور کئے

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:وزارت حج نے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے