پاکستانتازہ ترین

عمران خان اور آصف زرداری کاوزیراعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا،میرحاصل بزنجو

کراچی(پاک نیوز) نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو کہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان کا وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔کراچی پریس کلب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی عہدیداران کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر حاصل خان بزنجو کا کہنا تھا کہ انتخابات میں عمران خان اور آصف علی زرداری کا وزیراعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ پریس کانفرنس میں نیشنل پارٹی کے سربراہ نے سندھ میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں پی ایم ایل این کے امیدوار کھڑے ہوں گے وہاں ان کے امیدوار ان کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے۔ پریس کانفرنس میں ن لیگ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جس انداز میں کام کر رہا ہے، آئندہ انتخابات کسی طرح شفاف نہیں ہوسکتے

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ:علامہ اقبال کی والدہ حافظہ امام بی بی کی ۹۹ ویں برسی منائی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker