شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / رانا ثناء اللہ اورپی ٹی آئی کے نثارجٹ کے حلقے میں بینرز لگانے پرگولیاں چل پڑیں

رانا ثناء اللہ اورپی ٹی آئی کے نثارجٹ کے حلقے میں بینرز لگانے پرگولیاں چل پڑیں

فیصل آباد(نامہ نگار)فیصل آباد میں این اے 106 کے ن لیگی امیدوار رانا ثناء اللہ اور پی ٹی آئی کے امیدوار نثار جٹ کے حلقے میں بینرز لگانے پر فائرنگ سے 2لیگی کارکن اور ایک پی ٹی آئی کا کارکن زخمی ہوگیاجن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیصل آباد کے چک نمبر57 جی پی میں بینرز لگانے پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیاں جھگڑا ہوا جس میں فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے 2کارکن زخمی اور تحریک انصاف کا 1زخمی ہوگیا زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی جمع ہوگئے مگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا ۔واضح رہے این اے 106سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ اور پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار جٹ مد مقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  شاہ محمود قریشی کو دہشتگردی کا خطرہ، سرگرمیاں محدود کرنیکی ہدایت