شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سہ فریقی ٹرائی سیریز:پاکستان کا زمبابوے کو183 رنزکاہدف

سہ فریقی ٹرائی سیریز:پاکستان کا زمبابوے کو183 رنزکاہدف

ہرارے (نمائندہ سپورٹس)سہ فریقی ٹرائی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو183 رنزکاہدف دیدیا۔ فخرزمان نے کیریئربیسٹ 61 رنزبنائے۔آصف علی 41اورشعیب ملک37 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ہرارے اسپورٹس کلب پرسہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریزکے افتتاحی میچ میں میزبان زمبابوے نے ٹاس جیتا۔اورپاکستان کو پہلے بیٹنگ کاموقع دیا۔پاکستان نے مقررہ20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر182رنز اسکورکئے۔بالنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد کم بیک میچ میں محمدحفیظ7 رنز ہی بناسکے۔حسین طلعت 10، کپتان سرفرازاحمد16 نزبناکرآؤٹ ہوئے۔فخرزمان نے کیریئربیسٹ 61رنز40 گیندوں پر3 چوکوں اوراتنے ہی چھکوں کی مدد سے بنائے۔شعیب ملک 24 گیندوں پر37 اورآصف علی 21 بالز پر4چھکوں اورایک چھکے سے سجے41 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔زمبابوے کے چسورونے2،چبھابھا اورکیل جاروس نے ایک ایک وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں  موجودہ حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،سید علی بخش سابق صوبائی وزیر