شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا

ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا

لاہور(پاک نیوز) ملک بھر میں ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ تاریخ میں سب سے کم سطح پر آگیا ہے۔ارسا ذرائع کے مطابق ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ صرف 9 لاکھ ایکڑفٹ رہ گیا ہے۔تربیلا میں پانی کی اسٹوریج ایک لاکھ اٹھائیس ہزار اور منگلا میں سات لاکھ اٹھارہ ہزار ایکڑ فٹ ہے، جبکہ چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ چوالیس ہزار ایکڑ فٹ ہے۔واضح رہے کہ ملک میں پانی کی قلت کا معاملہ زیر بحث ہے اور سپریم کورٹ میں بھی کالا باغ ڈیم کی تعمیر سےمتعلق کی سماعت چل رہی ہے۔ گذشتہ دنوں چیف جسٹس نے سماعت کے موقع پر بتایا تھا کہ ڈیمز کے ماہرین کے اجلاس میں ملک میں فوری طور پر دو ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق ہوگیا ہے۔

error: Content is Protected!!