تازہ ترینعلاقائی

ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پرن لیگ کے امیدواروں کونااہل قراردیاجائے،رائے افضل کھرل

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ترقیاتی فنڈ خرچ کر کے جگہ جگہ کام شروع کرکے حکمران پارٹی نے الیکشن 2018کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔۔تفصیلات کے مطابق یو سی 83 ڈھولن چک 7 کے سابق وائس چئیرمین رہنما رائے محمد افضل کھرل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی اپنے ترقیاتی فنڈ خرچ کر کے ووٹروں کی گلیاں اور نا لیاں بنا کر الیکشن قوانین اور ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ۔جگہ جگہ سولنگ لگا کراوربڑے بڑے جہازی سائز کے فلیکس لگا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں روز کا معمول ہیں۔سابقہ حکمران سرکاری پروٹول اور بے شمار گاڑیوں اور پروٹوکول کے ذریعے عوام پر رعب ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے الیکشن اور اعلی حکام سے اپیل کی کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو نا اہل قرار دیا جائے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:جنرل زبیرمحمود حیات اورجنرل قمرجاوید باجوہ کی تقرری قومی امنگوں کی ترجمان ہے،ایگزیکٹیو کونسل ایڈو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker