شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / کچہ پکہ:عوام سابقہ ممبران اسمبلی کی کرپشن اورلوٹ مارسے تنگ آچکے ہیں،حاجی رمضان

کچہ پکہ:عوام سابقہ ممبران اسمبلی کی کرپشن اورلوٹ مارسے تنگ آچکے ہیں،حاجی رمضان

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سابقہ منتخب ہونے والے اسمبلی ممبران نے اہم قصبہ کچہ پکا کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔عوام آئیندہ انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدواروں کا ساتھ دیں توعلاقے کی حالت زار کو ترجیحی بنیادوں پربہتر بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے حلقہ این اے 140 کے ایم ایم اے کے امیدوار حاجی محمد رمضان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کچہ پکا کے معززین کے ساتھ ہونے والی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے کیا ۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ پچاس سال سے بلدیاتی اداروں پر رانا خاندان اور نکئی خاندان کا قبضہ رہا مگرکچہ پکا،پڈھانہ اور پسین کی گلیوں کا یہ حال ہے کہ گاڑی میں چلنا تو ایک طرف پیدل چلنے کے لیے بھی راستہ نہیں ہوتا۔ بارش ہوجائے تو دو دو دن گھر سے باہر نکل نہیں سکتے ۔ عوام سابقہ ممبران اسمبلی کی کرپشن اور لوٹ مار سے تنگ آ چکے ہیں۔انشا ء اللہ آئیندہ انتخابات میں اگر عوام نے ایم ایم اے کے امیدواروں کو کامیاب کرایا تو علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔اس موقع پر موجود درجنوں افراد نے آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ﴿ن﴾ اور ہم خیال کا اتحاد بحیثیت مسلم لیگی ہوا ،کسی جنرل کی باقیات کے حوالے سے نہیں،حامد ناصر چٹھہ