شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبرکی عوام 25جولائی کو میرے مخالفین کی ضمانت ضبط کرائیں گے، رانا حیات خاں

جمبرکی عوام 25جولائی کو میرے مخالفین کی ضمانت ضبط کرائیں گے، رانا حیات خاں

جمبر(پاک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن جمبر کی مشاورتی میٹنگ جمبر موڑ پر ہوئی جس میں ن لیگ کے امیدوار رانا محمد حیات خاں اور ضلعی چئیرمین رانا سکندر حیات نے خصوصی شرکت کی۔ میٹنگ میں جمبر سے سماجی ،سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ہرقوم کے معززین نے شرکت کی۔ مٹینگ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا حیات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور 25جولائی کے دن شدید گرمی کے باوجود گھر گھر سے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے لائیں گے۔ امیدوار ن لیگ رانا حیات خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ جمبر سے جیتتے آئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ اس بار جمبر کی عوام بڑے مارجن نے میرے مخالف کی ضمانت ضبط کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فلاحی کاموں کی بدولت انشااللہ فتح یاب ہونگے۔ میرے مخالفین نے ہمیشہ ہر بار پارٹیاں بدل بدل کر الیکشن لڑا اور میں ہمیشہ ایک ہی پلیٹ فارم ن لیگ سے آپ کی خدمت کررہا ہوں،

error: Content is Protected!!