شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو اور گردو نواح میں طوفانی ہوا،اور بارش سے کھڑی فصلوں کو نقصان

بھائی پھیرو اور گردو نواح میں طوفانی ہوا،اور بارش سے کھڑی فصلوں کو نقصان

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو اور گردو نواح میں طوفانی ہوا،اور بارش سے کھڑی فصلوں کو نقصان ۔ گاؤں اور شہرکے گلی محلے پانی میں ڈوب گئے ۔بجلی کا نظام درہم برہم ۔ واپڈا کی ہیلپ لائن سمیت دیگر فون نمبر بھی بند۔عوام اندھیرے میں بیٹھے واپڈا کو گالیاں دیتے رہے۔گاؤں اور شہرکے گلی محلے پانی میں ڈوب گئے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھائی پھیراور گردو نواح میں طوفانی ہوا اور بارش سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا چارے،اور سبزیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔درجنوں فیڈروں پر واقع سینکڑوں دیہات اندھیرے میں ڈوب گئے ۔گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہو گیا۔کئی سڑکوں اور گلی محلوں پر بارش کا پانی کھڑا ہوجانے اور درخت گر جانے سے آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ اور لوگوں کا چلنا پھرنا محال ہو گیاہے۔گاؤں اور شہرکے گلی محلے پانی میں ڈوب گئے ۔کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے شہر دریا کامنظرپیش کرنے لگا۔مقبول حسین کمبوہ اور شہریوں نے بھائی پھیرو شہر میں میں گندے پانی کے نکاس کو فوری طور پر درست کیا جائے اور بجلی کے نظام کو فوری درست کیا جائے ۔شہری احمد جمال کا کہنا ہے کہ واپڈا کے بجلی کے بلوں پر کمپلینٹ کیلیے لکھے گئے فون نمبر اور واپڈا ہیلپ لائن بھی بند کر دیے گئے جس سے عوام اور واپڈاکا رابطہ بھی منقطع رہا۔

یہ بھی پڑھیں  خیبرایجنسی :فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک