شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان آج زمبابوے سےمقابلہ کرےگا

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان آج زمبابوے سےمقابلہ کرےگا

ہرارے(نمائندہ سپورٹس) سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج پاکستان کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔زمبابوے کے شہر ہرارے میں جاری تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج گرین شرٹس کا ٹاکرا میزبان ٹیم زمابابوے سے دوسری بار ہوگا۔ کپتان سرفراز احمد آسٹریلیا سے میچ ہارنے کے بعد زمبابوے کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو 74 زنر سے شکست دی تھی۔ جبکہ دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا نے 9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل دو کامیاب ٹیموں کے درمیان 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is Protected!!