تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: چاراشخاص کوکمرے میں بند کرکےلاکھوں روپے کی قیمتی بھینسیں ٹرک میں ڈال کرفرار

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) چار اشخاص کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر کمرے میں بند کر دیااور لاکھوں روپے کی آ ٹھ قیمتی بھینسیں ٹرک میں ڈال کر فرار ۔ ایک کی حالت نازک ۔چند دنوں میں ٹرک ڈکیٹی کی دوسری واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پندرہ مسلح ڈاکو نواحی گاؤں میگہ موڑ میں واقع ٹیوبویل میر صاحب پر آ دھکمے اور آ تے ہی مویشیوں کے رکھوالو ں وارث ، ساجد ووغیرہ چار کس کو پکڑ کر بندوق کے بٹ مار ما رکر لہو لہان کر کے کمرے میں بند کر دیا اور غلام رسول کھچی کی بیس لاکھ مالیت کی آ ٹھ بھینسیں ٹرک میں لاد کر فرار ۔ شور مچانے پر نزدیکی گاؤں کے لوگوں نے محبوس لوگوں کو باہر نکالا ۔ زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لے گئے ۔و ارث کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ چند روز قبل بھی اُولکھ کے قریب سے دس مسلح ڈاکوؤں نے ٹھٹہ کھوکھراں سے بارہ مویشی ٹرک میں لاد کر لوٹ لئے تھے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مویشی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر لوگوں میں زبردست خوف و ہراس پھیل چکا ہے ۔ اور لوگ جاگ جاگ کر راتیں گزار رہے ہیں ۔ عوامی سماجی حلقوں نے خادم اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے حلقے کے عوام کو چوروں اور ڈاکوؤں سے نجات دلائیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ڈیسنٹ بیکری لالہ رخ کے کارخانے پر فوڈ انسپکٹرکا چھاپہ،کارخانہ سیل، مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker