شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / مصطفی آباد:مصطفی آباد میں مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر کا افتتاح

مصطفی آباد:مصطفی آباد میں مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر کا افتتاح

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد میں مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر کا افتتاح، افتتاح مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر این اے 137 سعد وسیم شیخ اور پی پی 175کے ملک احمد سعید خاں نے کیا، آفس چیئرمین رفیق انصاری گروپ کے ڈیرے پر بنایا گیا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں چیئرمین رفیق انصاری گروپ کے ڈیرے پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر این اے 137 سعد وسیم شیخ اور پی پی 175کے ملک احمد سعید خاں نے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا، اس موقع پر چیئرمین رفیق انصاری گروپ کے چوہدری اصغر علی، سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری، چیئرمین یونین کونسل دفتوہ سید طیب حسین رضوی،چیئرمین یونین کونسل سرہالی کلاں چوہدری اختر علی، چیئرمین یونین کونسل چھٹیانوالہ محمد خالد، چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے چوہدری یوسف چھینہ ، سابقہ ناظم ملک خالد اقبال، سابقہ نائب ناظم چوہدری نور احمد خاں، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلر مہر خالد محمود ، رانا منیر احمد ، رانا شعبان احمد، میاں خرم شہزاد دیگر نمائندہ شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھی،

error: Content is Protected!!