شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / چیف جسٹس آف پاکستان کاملک قیوم،آصف زرداری اور پرویزمشرف کو بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانےکاحکم

چیف جسٹس آف پاکستان کاملک قیوم،آصف زرداری اور پرویزمشرف کو بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانےکاحکم

اسلام آباد(بیوروچیف) این آر او سے فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف کیس کی سماعت، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم ، آصف زرداری اور پرویز مشرف کو بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم، تین روز کی مہلت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این آر او سےفائدہ اٹھانے والوں کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریماکس دیئے کہ آصف زرداری اورملک قیوم کے وکلاکہاں ہیں ،انہیں آنے دیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے پرویزمشرف، سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم اور آصف زرداری کے بیرون ممالک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ تمام فریقین بیرون ممالک جائیداد،اکاؤنٹس کی تفصیلات ظاہرکریں اور اگر کسی کی آف شورکمپنی ہے تووہ بھی ظاہرکریں۔پرویزمشرف کے وکیل اخترشاہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف عدالتوں کا احترام کرتے ہیں انہیں درخواست کی کاپی ارسال کر دی ہے، جواب جمع کرانے کیلئے سپریم کورٹ 2 ہفتے کی مہلت دے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ،دو ہفتے کا وقت زیادہ ہو جائے گا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریماکس دیئے کہ آصف زرداری اورملک قیوم کے وکلاکہاں ہیں ،انہیں آنے دیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے پرویزمشرف، سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم اور آصف زرداری کے بیرون ممالک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ تمام فریقین بیرون ممالک جائیداد،اکاؤنٹس کی تفصیلات ظاہرکریں اور اگر کسی کی آف شورکمپنی ہے تووہ بھی ظاہرکریں۔سپریم کورٹ نے فریقین کوآئندہ سماعت تک بیان حلفی جمع کرانےکاحکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی