شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / چیف جسٹس کا وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

چیف جسٹس کا وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

اسلام آباد(بیوروچیف)چیف جسٹس کا وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کا حکم۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وکلا کی جعلی ڈگریوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر میں وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی جس کے دوران 2005 سے اب تک وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی۔سپریم کورٹ نے کہاکہ تمام جامعات ڈگریوں کی تصدیق خود کریں گے۔عدالت نے سپریم کورٹ کی تمام بار کونسلز کو ایڈیشنل رجسٹرار سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت (منگل) 10 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ 10 مئی 2018کو ایک کیس کی سماعت کے دوران وکیل رہنما حامد خان کی استدعا پر چیف جسٹس نے وکلا کی جعلی ڈگریوں سے متعلق از خود نوٹس لیتے ہوئے تمام بار کونسلز کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  راول ڈیم میں ڈوب کر 3 طالب علم جاں بحق، 3 کو بچالیا گیا