شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنلز کا آغاز آج سے ہوگا

فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنلز کا آغاز آج سے ہوگا

ماسکو:(نمائندہ سپورٹس) فیفا ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ جہاں پہلا میچ فرانس اور یوروگوئے کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ برازیل اور بیلجیئم کا ٹاکرا ہوگا۔روس میں جاری فٹبال ورلڈ کہ 2018 کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں فرانس اور یوروگوئے کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ یوروگوئے نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پرتگال کو شکست دی۔ فرنس نے ارجنٹائن کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔کوارٹر فایئنل مرحلے کا دوسرا میچ آج ہی سابق عالمی چیمپئن برازیل اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔ برازیل نے پری کوارٹر میچ میں میکسیکو کو دوصفر سے شکست دی۔ بیلجیئم نے جاپان پر تین سو سے فتح پائیفیفا ورلڈ کہ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ سات جولائی بروز ہفتہ سوئیڈن اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ سوئیڈن نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے ہرایا۔ انگلینڈ نے کولمبیا کو پینلٹی شوٹس پر چار تین سے شکست دی۔ہفتے کو ہی میزبان روس کی ٹیم چوتھے اور آخر کوارٹر فائنل میں کروشیا کے خلاف نبرد آزما ہو گی۔ روس نے پری کوارٹر فائنل میچ میں روس نے اسپین کوپینلٹیز پر چار تین سے شکست دی۔ کروشیا نے بھی پینلٹی شوٹس پر ڈنمارک کے خلاف تین دو سے فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: سندر فیکٹری حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار، اعلی حکام کو بھجوا دی گئی