شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:نظریہ پاکسان کے تحفظ کے لئے عوام ذمہ دار صالح امیدواروں کو ووٹ دیں۔تحریک تکمیل پاکستان

بھائی پھیرو:نظریہ پاکسان کے تحفظ کے لئے عوام ذمہ دار صالح امیدواروں کو ووٹ دیں۔تحریک تکمیل پاکستان

بھائی پھیرو(نامہ نگار)نظریہ پاکسان کے تحفظ کے لئے عوام ذمہ دار صالح امیدواروں کو ووٹ دیں ۔ تحریک تکمیل پاکستان کے چیرمین نے حلقہ این اے 140میں ایم ایم اے کے امیدوار حاجی محمد رمضان کی قیادت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک تکمیل پاکستان کے چیرمین میجر ریٹائرڈ حبیب الرحمان نے ہیڈ بلوکی پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 140کے ایم ایم اے کے امیدوار حاجی محمدرمضان کی حمایت کا اعلان کیا انہوں نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانایک نظریہ اسلام کی بنیاد پر وجود میںآیا اوراس نظریہ کے تحفظ کے لئے پاک فوج نے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بے شمارقربانیاں دیں مگر لٹیرے سیاست دانوں نے ملک کو لوٹ کر کھوکھلا کر دیا اس وقت ملک کی عدلیہ لٹیرے سیاست دانوں کو بے نقاب کر کے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام پاک فوج اور عدلیہ کی پشتی بان بنیں ملک کو لوٹنے والے سیاست دانوں کو مسترد کر کے ایمان دار اور صالح امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 140کے امید وار حاجی محمد رمضان نے ملک بھر کے کروڑوں کسان کے لئے طویل جدو جہد کی ہے اور وہ نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے پر عزم ہیں اس لئے تحریک تکمیل پاکستان نے انکی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں اور ہر جگہ لٹیرے سیاست دانوں کو مستردکر دیں۔ اس موقع پر تحریک تکمیل پاکستان اور میو برادری کے سینکڑوں لوگوں نے حاجی محمد رمضان کی حمایت کا اعلان کیا اور نظریہ پاکستان زندہ باد ،تحریک تکمیل پاکستان اور حبیب الرحمان میو کے نعرے لگائے

error: Content is Protected!!