شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / مصطفی آباد:بدنام زمانہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ ،16قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

مصطفی آباد:بدنام زمانہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ ،16قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سی آئی اے قصور پولیس کا مصطفی آباد کے علاقہ میں بدنام زمانہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ ،16قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار،داؤ پرلگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورمنتظر مہدی کی خصوصی ہدایات پر انچارج سی آئی اے حافظ عاطف نذیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز سی آئی اے پولیس کو اطلاع ملی کہ مصطفی آبادکے علاقہ میں بدنام زمانہ قمار بازی کے اڈے پر ملزمان جواء کھیل رہے ہیں جس پرحافظ عاطف نذیرنے بھاری نفری کیساتھ ریڈ کرکے16قمار بازوں رفیق،نوید،علی رضا،نیامت، مجید، یعقوب، ساجد ،شاہد،فریاد،رفیق،اصغر،مشتاق،فرید ،اعجاز، رمضان اورامجد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ ایک کس میاں خلیل موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاسی آئی اے پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیاہے۔اچھی کارکردگی پر ڈی پی اوقصور منتظر نے سی آئی اے پولیس کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں  محکمہ سوئی نا درن گیس کی من مانیاں