شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / برہان وانی کی دوسری برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن، حریت قیادت نظر بند

برہان وانی کی دوسری برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن، حریت قیادت نظر بند

سری نگر (ڈیسک نیوز) آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونکنے والے شہید حریت پسند برہان وانی کی دوسری برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔قابض فوج کے خلاف مظاہروں کے پیش نظر وادی بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جب کہ حریت قیادت کی کال پر مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت قیادت کو بھی نظر بند کردیا اور مظاہروں کو ناکام بنانے کے لیے بعض علاقوں میں کرفیو لگاتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کو 8 جولائی 2016 کو محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران 2 ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  انتخابات میں ن لیگ لاہور سے بھی ووٹ نہیں لے سکے گی،شجاعت حسین