شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فٹبال ورلڈ کپ: بیلجیم فرانس پہلے سیمی فائنل آج ٹکرائیں گے

فٹبال ورلڈ کپ: بیلجیم فرانس پہلے سیمی فائنل آج ٹکرائیں گے

ماسکو(نمائندہ سپورٹس)فٹبال ورلڈ کپ کا سیمی فائنل مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے۔پہلے سیمی فائنل میں کے چیمپیئن فرانس کو بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہوگا۔بدھ کو فائنل میں رسائی کا دوسرا معرکہ کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔دونوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کھیلے جائیں گے۔کروشین ٹیم اپنی تاریخ میں دوسری بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس سے قبل کروشیا نے1986 ورلڈ کپ میں اس مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی۔۔ بیلجیئم اور کروشیا اب تک ورلڈ چیمپئن نہیں بن پائے ہیں.دوسری طرف انگلینڈ اور فرانس نے ایک ایک بار ورلڈ ٹرافی اپنے نام کر رکھی ہے۔ اس طرح اس بار دنیا نئے عالمی چیمپئن کو بھی دیکھ سکتی ہے، اس کیلئے کروشیا اور بیلجیئم دونوں ہی مضبوط امیدوار ہیں۔کروشیا کی ٹیم ورلڈ کپ میں لگاتار2 میچز پینلٹی شوٹ آؤٹ پر جیتنے والی دوسری ٹیم بنی، کوارٹر فائنل میں میزبان روس کیخلاف پینلٹی پر انہیں چار تین سے کامیابی ملی جبکہ اس سے قبل پری کوارٹر فائنل میں کروشیا نے ڈنمارک کیخلاف مقابلہ پینلٹیز پر جیتا تھا۔ان سے قبل ارجنٹائن نے1990 کے ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلے پر دو میچز پینلٹی شوٹ آؤٹ پر جیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  پشاورکومثالی شہربنانے کیلئے شہبازشریف کے نقش قدم پرچلیں گے،وزیراعلیٰ کےپی کے