شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / رینالہ خورد:تحریک انصاف کے امیدواروں کی انتخابی فلیکس لگاتا نوجوان کرنٹ لگنے سے پول سے نیچے گرگیا

رینالہ خورد:تحریک انصاف کے امیدواروں کی انتخابی فلیکس لگاتا نوجوان کرنٹ لگنے سے پول سے نیچے گرگیا

رینالہ خورد (میاں محمد طیب یونس سے)پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی انتخابی فلیکس لگاتا نوجوان کرنٹ لگنے سے پول سے نیچے گرگیا شدید مضروبی کی حالت میں ندیم اکرم ہسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا واقعات کے مطابق این اے 141اور پی پی 183سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران سید صمصام علی شاہ بخاری اور مہر جاوید کا چیف سپورٹر میاں طارق نسیم کامیانہ اپنے گاؤں کے رہائشی اٹھارہ سالہ نوجوان ندیم اکرم سے دونوں امیدواران کی انتخابی کمپین کیلئے موضع کماں میں ہی فلیکس لگوارہا تھا کہ اسی دوران ندیم اکرم کا سرٹرانسفارمر سے لگی ہوئی ہائی وولیٹیج بجلی تاروں سے ٹکراگیا جس سے روزور دارجھٹکے سے وہ زمین پر آگرااور شدید مضروب ہوگیا مضروبی کی حالت میں ندیم اکرم کو ہسپتال لیجایا جارہا تھاکہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا

error: Content is Protected!!