شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / رینالہ خورد:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،صمصام بخاری اورمہرجاوید کے خلاف مقدمہ درج

رینالہ خورد:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،صمصام بخاری اورمہرجاوید کے خلاف مقدمہ درج

رینالہ خورد (میاں محمد طیب یونس سے)ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی امیدوار قومی اسمبلی سیدصمصام علی شاہ بخاری اور امیدوار صوبائی اسمبلی مہر محمد جاوید کے خلاف مقدمہ درج مقدمہ اسلحہ لہرانے اور بغیر اجازت ریلی نکلالنے پردرج ہوا تفصیلات کے مطابق تھانہ ستگھرہ پولیس نے امیدوار برائے صوبائی پی پی 183مہر محمد جاوید کے خلاف بغیر اجازت ریلی نکالنے اور اسلحہ لہرانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے دونوں امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے حلقہ میں شامل موضع ستگھرہمیں بغیر اجازت ریلی نکالی اور اس دوران ریلی میں شامل افراد پابندی کے باوجود اسلحہ لہراتے رہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ علاقہ جات میں امیدواران کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکاروائیاں ہوچکی ہیں

یہ بھی پڑھیں  شمالی وزیرستان میں فضائی حملہ وزیراعظم کی منظوری سے کیاگیا