شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:25جولائی کا دن متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کی فتح کا دن ہے۔حاجی رمضان

بھائی پھیرو:25جولائی کا دن متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کی فتح کا دن ہے۔حاجی رمضان

بھائی پھیرو(نامہ نگار) 25جولائی کا دن متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کی فتح کا دن ہے۔ماضی کی تمام حکومتوں اور کرپٹ سیاستدانوں نے قوم کے اربوں روپے لوٹے ،اپنی جاگیریں اور جائیدادیں بنائیں اور آج بے شرمی اور دھڑلے سے خود کو عوامی خدمت گار ظاہر کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں لیکن اب عوام ان شعبدہ گروں کے چکر میں نہیں آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار ایم ایم اے کے امیدوار قومی اسمبلی 140حاجی محمد رمضان اور پی پی 181سے امیدوار سردار نور احمد ڈوگر نے مختلف انتخابی میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے والے کرپٹ ترین سیاستدان ہیں قوم کو بے حیائی کا تحفہ دینے والے مسیحا ہیں تو دوسری طر ف اللہ اور اس کے رسول کے دین کی سربلندی کیلئے کام کرنے والے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ہم جیسے عوام کے سچے خدمت گار ہیں جن کے دامن ظلم و جبر ،رسہ گیری ،دونمبر کی کمائی ،چوروں کی سرپرستی ،زمینوں کے قبضوں اور ٹھیکوں کے کمیشنوں سے پاک ہے ۔ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے ایم ایم اے کا ساتھ دیں

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم :ن لیگ نے قومی امیدوں پر پانی پھیر دیا، امیر العظیم