پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس کامشرف ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کرنے سے انکار

8dab97389c022f79d1931c67a4b91930اسلام آباد(بیوروچیف)چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مشرف ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کرنے سے انکار کردیا،ضمانت کی درخواست کی سماعت دوسرے بنچ میں ہوگی۔ مشرف ضمانت منسوخی کیس کی مختصر سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کی ،سماعت کے آغاز پر ہی چیف جسٹس نے ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت سے انکار کردیا اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی کہ چوہدری اسلم گھمن کی درخواست سماعت کیلئے آئندہ ہفتے مقرر کی جائے،کیس کی سماعت دوسرا بنچ کرے گا،عدالت نے رینٹل پاور عملدرآمد کیس کی سماعت بھی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ،چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ جب تک نئے چیئرمین نیب کی تقرری نہیں ہوتی اس وقت تک کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی ،عدالت نے ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت بھی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی،کینوکہ وکیل کی جانب اس حوالے سے درخواست کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  افلاس زدہ ملک میں کالے دھن کا بڑھتا گراف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker