شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت،حمایت اورخدمت کی سیاست کی ہے۔ثمینہ گھرکی

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت،حمایت اورخدمت کی سیاست کی ہے۔ثمینہ گھرکی

کاہنہ(نمائندہ خصوصی) شعبہ خواتین پنجاب کی صدر،پاکستان پیپلزپارٹی کی نامزد امیدوار این اے 132 ثمینہ خالد گھرکی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ڈور ٹو ڈور کمپین کے دوران ثمینہ خالد گھرکی نے گزشتہ روز کاہنہ نومیں ایک کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں پارٹی منشورکے مطابق عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے، ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ میں نے جس طرح بطور وزیراپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کی تھی آج حلقہ کے عوام اس بھی زیادہ تعان اورحوصلہ افزائی کررہے ہیں ،اللہ تعالی کہ فضل وکرم سے ایک بارپھراین اے132سے عوام کی بھرپورحمایت کے ساتھ کامیاب ہوکرحلقہ کی عوام کی اسی طرح سے خدمت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت،حمایت اورخدمت کی سیاست کی ہے۔اس موقع پرپی پی 165میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارعبدالصمد بسریاایڈووکیٹ نے کہاکہ کامیاب ہوکرملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے اپناکرداراداکریں گے اوردھوکہ دہی،جھوٹ،فراڈاوربدعنوانی کی سیاست کوہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے

یہ بھی پڑھیں  بلدیاتی الیکشن:بدین میں ذوالفقار مرزا نے کلین سویپ کرلیا