شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / للیانی:موجودہ حالات میں ن لیگ کو ووٹ دینا پاکستان کیلئے ضروری ہے،سعد وسیم

للیانی:موجودہ حالات میں ن لیگ کو ووٹ دینا پاکستان کیلئے ضروری ہے،سعد وسیم

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر سعد وسیم شیخ و ملک احمد سعید کی مصطفی آباد میں کارنرمیٹنگ، ارشد رفیق انصاری کے ڈیرے پر منعقدہ میٹنگ ، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلرزو کارکنان مسلم لیگ ن کی شرکت، تفصیلات کے مطابق چیئرمین رفیق انصاری گروپ کے ڈیرے پر مسلم لیگ ن این اے 137کے ٹکٹ ہولڈر سعد وسیم شیخ، پی پی 175کے ملک احمد سعید کی کارنرمیٹنگ ہوئی، جس میں مصطفی آباد کی سیاسی صورتحال کا تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سعد وسیم شیخ و ملک احمد سعید نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ میاں محمدنواز شریف کی واپسی ملک و قوم کیلئے ہے، 25جولائی کو قوم بھی ثابت کر دے گی کہ وہ بھی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے، موجودہ حالات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا پاکستان کیلئے ضروری ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن کی قیاد ت نے جس انداز سے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، وہ سلسلہ مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے سے ہی جاری رکھا جا سکتا ہے، بصورت دیگر ملک دشمن عناصر الہ کار اس ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کریں گے، میاں محمد نواز شریف نے ملک واپسی کا فیصلہ کرکے کارکنان کے دل جیت لئے ہیں، 25جولائی کا دن تمام زیادتیوں اور نا انصافیوں کا بدلہ لینے کا دن ہے، عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کو کامیاب کروائیں،اس موقع پر سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری، سابقہ نائب ناظم چوہدری نور احمد خاں،رانا منیر احمد، رانا شعبان احمد، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلر شفقت محمود باری و مہر خالد کے علاوہ چیئرمین رفیق انصاری گروپ کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ، مصطفی آباد سے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانی کیلئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

error: Content is Protected!!