شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر:میرے مخالفین ہمیشہ پارٹیاں بدل کر الیکشن لڑتے رہےہیں۔ رانا محمد حیات خاں

جمبر:میرے مخالفین ہمیشہ پارٹیاں بدل کر الیکشن لڑتے رہےہیں۔ رانا محمد حیات خاں

جمبر(نامہ نگار) گلشن بستی جمبر میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا۔ جلسے سے ن لیگ کے امیدوار رانا محمد حیات خاں نے خطاب کیا۔ جلسہ شام سات بجے شروع ہوا ۔ جلسے کااہتمام حاجی اسحاق انصاری نے کیا ۔ ن لیگی امیدوار کو ایک ریلی کی صورت میں لایا گیا۔ گلشن اڈے پروالہانہ استقبال کیاگیا۔ جلسے میں سابق ناظم الیاس خانزادہ، حاجی اسحاق انصاری، اقلیتی ضلعی کونسلر داؤد شریف سہوترا، سید ذاکر شاہ، اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو ٹھپہ شیر پر لگانے کے لیے ووٹر کو گھر گھر سے نکالیں گے۔ راناحیات کی جیت کے لیے اپنے تن من دھن کی بازی لگادیں گے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار این اے 140 رانامحمد حیات خان نے اپنے خطاب کہا کہ میں نے 1990میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور اس کے بعد ن لیگ کو جوائن کیا اس دن سے آج تک ن لیگ کے ساتھ کھڑا ہوں جبکہ میرے مخالف ہر الیکشن میں پارٹیاں بدل بدل کرالیکشن لڑتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کرائے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے حلقے کی خدمت کی اس لیے مجھے جمبر کی عوام پر مان ہے کہ ہر بار کی طرح مجھے کامیاب کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ: ہونہار طالب علم نے 800میڑ اور 1500میٹر ریس میں 3 rd پوزیشن حاصل کی