شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر: پیف کے کیوا ے ٹی رزلٹ میں رفیق ماڈل سکول جمبر کی نمایاں پوزیشن

جمبر: پیف کے کیوا ے ٹی رزلٹ میں رفیق ماڈل سکول جمبر کی نمایاں پوزیشن

جمبر(نامہ نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ای وی ایس(EVS) کیواے ٹی(QAT)کے رزلٹ کا اعلان کردیا۔ جمبر کے پیف پارٹنررفیق ماڈل گرلزایلیمنٹری سکول نے 90% رزلٹ حاصل کرکے ضلع قصور میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔ ضلع قصور میں ای وی ایس پروگرام میں تقریباً 36 کے قریب پرائیویٹ سکولز پیف پارٹنرز کے طور پر کام کررہے ہیں۔جمبر کے سیاسی ،سماجی ،مذہبی اوردیگر معززین نے سکول مالکان شفیق احمد خان، شکیل احمد خان اور عقیل خا ن کو شانداررزلٹ دینے پر مبارکباد دی ۔ یاد رہے پیک امتحانات میں بھی رفیق ماڈل سکول کی بچی نے جماعت پنجم میں علاقہ بھر میں نمایا ں پوزیشن حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو75 رنز سے شکست دیدی