شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پہلی حج پرواز تین سو عازمین کو لے کر کراچی سے مدینہ کیلئے روانہ

پہلی حج پرواز تین سو عازمین کو لے کر کراچی سے مدینہ کیلئے روانہ

کراچی(پاک نیوز)پی آئی اے کا حج آپریشن شروع ہوگیا ہے،جہاں پہلی حج پرواز پی کے 701 تین سو عازمین کو لے کر کراچی ایئرپورٹ سے مدینہ کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا قادر قریشی نے عازمین کو کراچی ایئرپورٹ سے رخصت کیا، اس موقع پر انہوں نے حجاج کرام سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے کی ترقی اور کامیابی کے لیے دعاوں کی درخواست کی۔بعد ازاں کراچی سے پہلی حج فلائٹ پی کے سات سو ایک تین سو سے بتیس عازمین حج کو لیکر دو بجکر پچیس منٹ پر مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوئی، رواں سال پی آئی اے حج آپریشن کے دوران دو سو پروازوں کے ذریعے ساٹھ ہزار سے زائد عازمین کو جدہ اور ریاض پہنچائےگی،پی آئی اے حج آپریشن کے دوران بوئنگ سات سو ستتر،ایئر بس تین سو بیس طیارے استعمال کرے گی، قومی ایئر لائن کا حج آپریشن پندرہ اگست تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت کا سرتاج عزیز کو صدارتی امیدواربنانے کا فیصلہ